ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی :یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں کا پاسپورٹ 2دن میں رینول ہوجائے گا۔ قونصل جنرل کی یقین دہانی

دبئی :یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں کا پاسپورٹ 2دن میں رینول ہوجائے گا۔ قونصل جنرل کی یقین دہانی

Sun, 02 Aug 2020 13:00:37    S.O. News Service

دبئی 2/اگست (ایس او نیوز) متحدہ عرب امارات  کے لئے ہندوستانی قونصل جنرل امن پوری نے یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں کو یقین دہانی کرائی  ہے کہ درخواست ملنے کے 2دنوں کے اندر ان کا پاسپورٹ رینیوکردیا جائے گا۔

انہوں نے دبئی سے شائع ہونے والے معروف انگریزی اخبار گلف نیوز کو بتایا کہ دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام ہندوستانیوں سے پاسپورٹ رینول کے لئے درخواستیں قبول کی جائے گی۔اس میں ہندوستانیوں کے مقام رہائش یا ویزا جاری کیے گئے مقام کی کوئی تفریق نہیں ہوگی۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل اس کام کے لئے سرکاری طور پر مجاز قرار دئے گئے صرف بی ایل ایس انٹرنیشنل نامی ادارے کے مراکز میں ہی درخواستیں قبول کی جاتی تھی۔اور وہ معاملہ بھی صرف دبئی اور شمالی امارات علاقے تک محدود تھا۔قونصل جنرل امن پوری نے بتایا کہ اب اس کے بعد بی ایل ایس مراکز میں ابوظہبی میں مقیم ہندوستانیوں سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔اور ان مراکز سے درخواستیں موصول ہونے کے پہلے دن ہی اس پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

 امن پوری نے بتایا کہ کووِڈ عالمی وباء سے پہلے دبئی میں ہندوستانی ایمبیسی کوپاسپورٹ رینول کے لئے روزانہ 850 تک درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔گزشتہ سال سفارت خانے کی طرف سے 200,000 پاسپورٹ کا رینول کیا گیا تھا جوکہ پوری دنیا میں قائم ہندوستانی سفارت خانوں کی کارکردگی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔


Share: